مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ

مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کا اوگرا نوٹیفکیشن

اسلام آباد (6 جون 2026): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

اب مٹی کے تیل کی نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پچھلی قیمت 272 روپے فی لیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے آزاد کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی کر دی گئی ہے اور اب یہ 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved