حکومت نے آزاد کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی

آزاد کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکومتی اعلان

اسلام آباد (6 جون 2026): آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی 9 جون کو احتجاج اور لانگ مارچ کی کال کے پیش نظر حکومت نے آج سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔

سروسز 12 جون تک بند رہیں گی۔ حکومت نے سیاحت اور دیگر مقاصد کے لیے آنے والے افراد کو 20 جون تک آزاد کشمیر کے سفر سے گریز کرنے کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب گئے

احتجاجی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد سے 1500 سے زائد پولیس اہلکار آزاد کشمیر بھیجے جا رہے ہیں۔ ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا کہ 38 میں سے 35 مطالبات تسلیم ہونے کے باوجود احتجاج پر اصرار سیاسی ضد ہے۔

دوسری جانب حکومت نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے اسے انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت فرسٹ شیڈول میں شامل کر دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved