کراچی: گرمی سے بچنے کے لیے پکنک منانے آئے 8 افراد ہاکس بے ساحل اور کورنگی ندی میں ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی کراسنگ ندی کے قریب 10 سالہ سالار اور 12 سالہ فہد حسین ندی میں کھیلتے ہوئے ڈوب گئے۔ غوطہ خوروں نے دونوں کی لاشیں نکال لیں۔
یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ: تیزاب گردی بدترین جرم، متاثرین کو معذور کوٹہ دینے کا حکم
ہاکس بے پر ایک شہری میسم تیز لہروں میں ڈوب کر شہید ہو گیا۔ دوسرے مقام پر یوسف نامی شخص اپنے چار ساتھیوں سمیت ڈوبنے لگا، ریسکیو ٹیم نے چار کو بچا لیا مگر یوسف لاپتہ ہو گیا۔
ریسکیو اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سمندر اور ندی نالوں میں نہانے سے گریز کریں اور بچوں پر خاص طور پر نظر رکھیں۔


