ججوں کی رہائش گاہوں کے لیے کروڑوں روپے مختص کرنے کی تجویز

ججوں کی سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے فنڈز کی تجویز

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے بجٹ میں کروڑوں روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ منصوبے کی کل لاگت 66 کروڑ 27 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کے دباؤ سے بجٹ کے بعد تعلیم مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججوں کی رہائش گاہوں کے منصوبے کے لیے بھی فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔ اراضی کے حصول اور باؤنڈری وال کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ اس منصوبے کی مجموعی لاگت ایک ارب روپے سے زائد ہے۔

علاوہ ازیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور ججوں کی رہائش گاہوں کے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے 2 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved