صہیونی میڈیا نے ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے پر شدید تنقید کی ہے۔
میڈیا نے اس معاہدے کو نیتن یاہو کے لیے بڑی شکست قرار دیا اور کہا کہ یہ صہیونی حکومت کے مقاصد کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی قرض معیشت کے حجم سے تجاوز کر گیا، نیویارک ٹائمز کا انتباہ
چینل 12 ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ آنے والے گھنٹے فیصلہ کن ہوں گے اور معاہدہ اسرائیل کے حق میں نہیں لگتا۔ یدیعوت آہارونوت نے لکھا کہ معاہدہ ایران کے جوہری پروگرام، میزائل طاقت اور علاقائی اثر کو محدود نہیں کرے گا۔
معاریو نے کہا کہ ایران کی فتح قریب ہے اور تل ابیب کو نئے حساب کتاب کرنے ہوں گے۔


