نیویارک ٹائمز نے خبردار کیا ہے کہ امریکی قرض کا بحران اب معیشت کے حجم سے زیادہ ہو چکا ہے۔
اخبار نے لکھا کہ یہ بحران اب صرف مالیاتی نہیں بلکہ ایک دائمی نفسیاتی اور سیاسی بحران بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ 7500 سے زائد ملاقاتیں ہو چکی ہیں
پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ نے بھی اس سطح کو تشویشناک مالیاتی اشارہ قرار دیا۔ امریکی کانگریسی بجٹ آفس کی پیش گوئی ہے کہ یہ قرض 2056 تک جی ڈی پی کا 175 فیصد تک پہنچ جائے گا۔
امریکی قرض 2008 کے مالیاتی بحران، کورونا وبا، بزرگوں کی دیکھ بھال کے اخراجات اور بار بار ٹیکس کٹوتیوں کی وجہ سے بڑھا ہے۔




