لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ لبنان کے حقوق کے حصول اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کا واحد مؤثر راستہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والا معاہدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امن معاہدے کے تحت ایران کے 6 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے قطر کے ذریعے واپس ملیں گے، صدر پزشکیان
نبیہ بری نے اسرائیل کے ساتھ مجوزہ فریم ورک معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے اسے 17 مئی 1983 کے معاہدے سے بھی زیادہ نقصان دہ قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ معاہدہ لبنان میں داخلی تقسیم اور خانہ جنگی کا باعث بن سکتا ہے۔
Short Excerpt:


