ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران-امریکہ مفاہمتی یادداشت کی 14 شقیں قومی مفادات کے تحفظ کی ضامن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاہدہ ایران کے مفادات کو نمایاں طور پر محفوظ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو سخت جواب دیا جائے گا، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر
بروجردی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کی ایک اہم شق کے تحت امریکہ نے بالواسطہ طور پر مزاحمتی محاذ کو تسلیم کیا ہے اور لبنان پر حملہ نہ کرنے کی شق اس کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے ورلڈ کپ اور امریکی انتخابات کو معاہدے پر عملدرآمد کے لیے دباؤ کا ذریعہ قرار دیا۔


