خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور مظلوم لبنانی عوام پر حملے بند نہ کیے تو اسے ایرانی مسلح افواج کے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر کے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فوج نے گزشتہ دو دنوں میں 84 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی: ای چالان سے ٹریفک حادثات میں کتنے فیصد کمی آئی؟
ہیڈکوارٹر نے اسرائیلی فوج کو بچوں کی قاتل فوج قرار دیا اور کہا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو ایران کی مقتدر مسلح افواج مناسب اور سخت جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔


