کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان سسٹم سے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی بندش برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جیلوں سے رہا 15 فلسطینی اسیران، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ای چالان اور جدید نگرانی کے نظام سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد بہتر ہوا ہے۔ شہر میں 1300 کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 2250 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور موٹرسائیکل قوانین کی خلاف ورزی پر ڈھائی ہزار روپے جرمانہ ہے۔


