کراچی: ہل پارک کی سرکاری زمین پر جعلی دستاویزات کے ذریعے قبضے کی کوشش بے نقاب ہو گئی ہے۔
کراچی میونسپل کارپوریشن (KMC) نے واضح کیا ہے کہ ادارے کی جانب سے مذکورہ اراضی کے حوالے سے کوئی اجازت نامہ یا این او سی جاری نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : عید کے دوران مردان میڈیکل کمپلیکس میں 55 بچوں کی پیدائش
ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کی زمین پر جاری تعمیراتی سرگرمیاں سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش ہیں۔ کے ایم سی نے خط نمبر DL/KMC/232/2026 کو جعلی قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ او فیروز آباد کو قانونی کارروائی کے لیے مراسلہ بھیجا گیا ہے۔ کے ایم سی نے قبضہ، جعل سازی اور فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔


