گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل، 10 جون کو پولنگ

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات 2026 کی تیاریاں

 گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اتوار 10 جون کو ہونے جا رہے ہیں اور اس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تینوں ڈویژنز کے 10 اضلاع میں 24 انتخابی حلقوں کے لیے 1389 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 403 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن میں 272 آزاد اور 131 سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ، 4 اسرائیلی فوجی زخمی

پولنگ عملے کی تعیناتی بھی مکمل کر لی گئی ہے جس میں 1389 پریزائیڈنگ افسران، 2450 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 2450 پولنگ افسران شامل ہیں۔

جی بی پولیس نے بتایا کہ انتخابی مہم کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر تسلی بخش رہی ہے۔ یکم مئی سے اب تک 614 سیاسی سرگرمیاں پر امن طریقے سے ہوئیں جن میں 62 بڑے عوامی جلسے، 217 نشستیں اور 92 جلوس شامل ہیں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن کے روز قانون کی پاسداری کریں، افواہوں سے اجتناب کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved