غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 8 فلسطینی شہید اور 26 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید اسماعیل ہنیہ کے بھتیجے ولید ہنیہ بھی شہید
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے آغاز (10 اکتوبر 2025) سے اب تک 1,053 شہید اور 3,406 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں اب تک 73,066 شہید اور 173,514 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت نے خبردار کیا کہ مسلسل بمباری کی وجہ سے زخمیوں اور شہداء کی لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


