اردن اور چین کا مشترکہ اعلامیہ: غزہ جنگ بندی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور

شاہ عبداللہ اور شی جن پنگ

بیجنگ میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ایک اہم ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ دونوں عالمی رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور متاثرہ فلسطینیوں تک فوری اور بلاتعطل انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ غزہ کا حکومتی نظام فلسطینیوں کے سپرد کیا جانا چاہیے تاکہ مغربی کنارے اور غزہ کی وحدت برقرار رہے۔ اس کے ساتھ ہی اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی (UNRWA) کے مینڈیٹ اور امدادی سرگرمیوں کی بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی میجر جنرل محسن رضائی اور پاکستانی آرمی چیف کی ملاقات: سیکیورٹی امور پر اہم گفتگو

اردن اور چین نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب اسرائیلی فورسز کی بڑھتی ہوئی جارحیت، غیر قانونی بستیوں کی تعمیر، زمینوں پر قبضے اور مقدس مقامات کی تاریخی و قانونی حیثیت بدلنے کی غیر قانونی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں یکسر مسترد کر دیا۔

دونوں رہنماؤں نے 1967 کی سرحدی حدود کے مطابق مشرقی بیت المقدس بطور دارالحکومت ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کو ناگزیر قرار دیا۔ اردن نے فلسطینی حقوق کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا، جبکہ چینی صدر نے بیت المقدس کے مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اردن کی تاریخی سرپرستی کی مکمل حمایت کی۔

About The Author

One Response

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved