یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق جون 2026 سے یورپی ممالک میں پناہ گزینوں اور مائیگریشن کے نئے معاہدے کا اطلاق ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پولیس نے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب کردیا، باپ اور بیٹوں سمیت گرفتار
نئے فریم ورک کے تحت سرحدوں پر داخلے کی سخت جانچ پڑتال لازمی ہوگی اور پناہ کی درخواستوں کے فیصلے پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے کیے جائیں گے۔ غیر قانونی طور پر رہنے والے افراد کی شناخت اور ان کی فوری واپسی کے لیے نئے قوانین نافذ ہوں گے۔
اس معاہدے کا مقصد نظام کو منظم، تیز اور موثر بنانا ہے۔ غیر قانونی مائیگریشن روکنے کے لیے واپسی کا نیا فریم ورک اور محفوظ ممالک کی فہرست بھی تیار کی گئی ہے۔


