چین نے اسرائیل سمیت تمام فریقین سے غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کا تعلیمی شعبہ تباہی کے دہانے پر، نسل کشی کے ہولناک اعداد و شمار سامنے آگئے
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی قبضہ کبھی بھی دیرپا امن نہیں لا سکتا۔ انہوں نے اسرائیل سے انسانی امداد کی پابندیاں ختم کرنے، دو ریاستی حل کی حمایت اور 1967 کی سرحدوں پر مبنی خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔


