چکوال واقعہ: ’ڈاکوؤں پر اہلکار نے اندھا دھند فائرنگ کی، ننھی بچی زندگی سے محروم ہو گئی‘

چکوال میں سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے بچی کی شہادت

چکوال: ڈاکوؤں پر اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک ننھی بچی شہید ہو گئی۔

سی سی ڈی کے سربراہ سہیل چٹھہ نے کہا کہ اہلکار ڈکیتی روکنے کے لیے موقع پر پہنچے تو ڈاکو شہری کی گاڑی کے پیچھے چھپ گئے، جس پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم ایکشن کمیٹی احتجاج چھوڑ کر جانے والے شہریوں کو ڈرانے اور دھمکانے لگی

سہیل چٹھہ نے یقین دلایا کہ کسی افسر کو بچانے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار کے خلاف دفعہ 302 سمیت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندان سے ملاقات بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی غلطی سے پورے ادارے کو بدنام نہیں کیا جا سکتا، مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved