کالعدم آزاد جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج چھوڑ کر واپس جانے والے شہریوں کو ڈرانے اور دھمکانے لگی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے اس بے بنیاد پروپیگنڈے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کے بعد کس ادارے کی نجکاری ہوگی؟ وزیر خزانہ کا انکشاف
ترجمان آئی جی پولیس کے مطابق کمیٹی نے معصوم لوگوں کو ورغلا کر راولاکوٹ بلایا تھا۔ اب لوگ کمیٹی کی شرپسندی سمجھ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔ احتجاج چھوڑنے والوں کو گرفتار کرنے کی بات جھوٹی اور گمراہ کن ہے۔ پولیس نے واپس جانے والوں کے لیے سفری سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


