مواد پر جائیں

بنگلہ دیش کا مکہ معاہدے میں شمولیت پر مثبت غور: وزیر خارجہ کا اہم اعلان

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ خلیل الرحمان نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مکہ معاہدے کے بانی ممالک کی جانب سے جنوبی ایشیائی ریاستوں کو دعوت دی گئی، تو بنگلہ دیش اس معاہدے کا حصہ بننے پر مثبت انداز میں غور کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ شمولیت کا معاملہ متعلقہ فریقین کی منشا سے جڑا ہے۔ وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی کہ اس اہم معاہدے میں شمولیت کا کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنے سے قبل ملکی مفادات اور اس کے تمام ممکنہ فوائد کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ میں پاکستان کی للکار: غزہ جنگ بندی کے دعوے بے نقاب، اسرائیلی مظالم پر کڑی تنقید

اس موقع پر خلیل الرحمان نے مکہ معاہدے کو مسلم امہ کے لیے ایک مضبوط دفاعی ڈھانچہ قرار دیا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ اسلامی دنیا اور مسلم خاندان کا خالصتاً اندرونی معاملہ ہے، جس پر کسی بھی بیرونی قوت کو بلاجواز تشویش میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب، اپوزیشن لیڈر اور بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے بھی اپنے فیس بک بیان میں اس کی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے میں شمولیت بنگلہ دیش کا اپنا خود مختار فیصلہ ہے۔ ان کے مطابق، اگر ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں کوئی قدم اٹھایا جاتا ہے تو کسی اور کو اس پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

About The Author