کراچی سے کینجھر جھیل سیر و تفریح کے لیے جانے والی سیاحوں کی کوچ بس چھتو چند کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی۔
حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بس ڈرائیور کی تیز رفتار کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کی مدد کی اور انہیں سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا۔
زخمیوں کے لواحقین نے اسپتال انتظامیہ اور ریسکیو سروسز پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ سول اسپتال میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے شدید زخمیوں کو نجی گاڑیوں سے کراچی منتقل کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمی دو گھنٹے تک اسپتال میں طبی امداد کے منتظر رہے جس سے ان کی جان کو خطرہ ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے اور کچھ کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں کراچی ریفر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر، 11 سے 18 مئی تک خلل کا خدشہ
حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں بس کو تیز رفتاری میں الٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


