پاکستان میں آئندہ چند روز کے دوران انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ٹی سی ایل نے صارفین کو ممکنہ عارضی خلل سے متعلق پیشگی آگاہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث 11 سے 18 مئی کے دوران تکنیکی کام جاری رہے گا۔
اس دوران ملک میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے دوران بالخصوص شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا عارضی تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی کے باوجود تباہی جاری، فلسطینی وزیر کا انتباہ
کمپنی کی تکنیکی ٹیمیں صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو اور سروس کو جلد از جلد معمول پر لایا جا سکے۔


