کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا دنگل سج گیا

کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا دنگل سج گیا

کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا دنگل سج گیا

کراچی: بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا دنگل سج گیا۔ صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، خزانچی اور لائبریرین کی نشستوں پر مقابلہ ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن میں پانچ ماہ کے دوران متعدد بار ملتوی ہونے والے انتخابات آج سندھ بار کونسل کی نگرانی میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

کراچی کی چاروں ضلعی عدالتوں میں مجموعی طور پر 32 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ ایڈووکیٹ عبد الستار الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انتخابات میں صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، خزانچی اور لائبریرین کی نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ مینجنگ کمیٹی کی 11 نشستوں کے لیے بھی ووٹنگ جاری ہے۔

بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لیے اصل سندھ بار کونسل کارڈ اور قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ فوٹو کاپی یا کسی اور دستاویز پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ووٹ ڈالنے کے بعد پولنگ بوتھ میں رکنے، بیلٹ پیپر کی تصویر لینے اور پولنگ بوتھ، راہداریوں یا کورٹ احاطے میں انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سٹی کورٹ احاطے میں غیر متعلقہ افراد اور قانون کے طلبا کے داخلے یا ووٹ مانگنے پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ کورٹ بلڈنگ میں بینرز، پوسٹرز اور فلیکس لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ضابطہ اخلاق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسلحہ لہرانے، فائرنگ، ہنگامہ آرائی اور غنڈہ گردی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved