خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک سکیورٹی کیمپ پر خودکش کار بم حملہ ہوا ہے جس میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 35 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور ایک کار بم کے ذریعے اسکاؤٹ کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ حملے میں کیمپ کے گیٹ اور آس پاس کی دیواریں تباہ ہو گئیں۔
حملے میں ایک عام شہری بھی جاں بحق ہوا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اب تک کسی بھی فرد یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی بحریہ کا اعتراف: ایران کے ساتھ جنگ نے ہمارا بجٹ ختم کر دیا
یہ واقعہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب پیش آیا جہاں سیکیورٹی فورسز مسلسل دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں مصروف ہیں۔


