امریکی بحریہ کے چیف آف آپریشنز ایڈمرل ڈیرل کاڈل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نے بحریہ کا بجٹ مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔
انہوں نے قانون سازوں کو بتایا کہ اگر دو ماہ کے اندر اضافی بجٹ منظور نہ کیا گیا تو جولائی سے امریکی بحریہ کو تربیت، سرٹیفیکیشن اور دیگر اہم سرگرمیوں میں خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔
ایڈمرل کاڈل نے ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ فنڈز کی کمی مغربی ایشیا (ایران کے خلاف) میں جاری آپریشنز کی وجہ سے ہے۔ ایندھن، آپریٹنگ اوقات، دیکھ بھال اور گولہ بارود کے اخراجات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر اضافی فنڈنگ نہ ملی تو بحریہ کو جولائی سے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے اور سرگرمیوں کی مقدار کم کرنی پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں : حج 1405 میں ایرانی زائرین کی پروازوں میں تاخیر میں نمایاں کمی
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ ایران کے خلاف غیر قانونی جارحیت میں مصروف ہے اور اس کی وجہ سے امریکی فوجی بجٹ پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔


