پاکستان اور ایران نے ریلوے تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا

پاکستان اور ایران نے ریلوے تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا

پاکستان اور ایران نے ریلوے تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا

اسلام آباد (7 مئی 2026): وفاقی وزیر ریلوے نے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے رابطوں، خصوصاً تفتان زاہدان روٹ اور آئی ٹی آئی فریٹ ٹرین منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن کی مرمت و بحالی اور ریلوے آپریشنز کے تسلسل کے لیے سیکیورٹی اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کو ناگزیر قرار دیا۔

ملاقات میں خطے بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس کے دوران پاکستان نے امن، مذاکرات اور سفارتی حل کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved