نادرا نے شناختی کارڈ اور ب فارم بنوانے والوں کو نئی ہدایات جاری کر دیں

نادرا نے شناختی کارڈ اور ب فارم بنوانے والوں کو نئی ہدایات جاری کر دیں

نادرا نے شناختی کارڈ اور ب فارم بنوانے والوں کو نئی گائیڈ لائنز دے دیں

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بجٹ کے بعد شناختی کارڈز اور بچوں کے ب فارم کی اضافی فیس اور جرمانے کا امکان ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے زائد المیعاد قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور بچوں کے ب فارم کے اندراج کا عمل 30 جون 2026 تک مکمل کر لیں۔

اتھارٹی نے اشارہ دیا ہے کہ نئے مالیاتی سال 2026-27 کے بجٹ کے بعد ان سروسز پر اضافی فیسیں یا جرمانے عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی بھی مالی بوجھ سے بچنے کے لیے بروقت نادرا دفاتر سے رجوع کریں۔

بیان میں خاص طور پر والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن بچوں کے ابھی تک ب فارم نہیں بنے، ان کی رجسٹریشن فوری کرائی جائے۔ جن بچوں کی عمر اسمارٹ آئی ڈی کارڈ کے لیے ہو چکی ہے، ان کے ب فارم کو بروقت کارڈ میں تبدیل کروایا جائے۔

نادرا نے اشارہ دیا ہے کہ نئے مالیاتی بجٹ کے بعد فیسوں کے ڈھانچے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بروقت رجسٹریشن نہ کرانے والے شہریوں پر ممکنہ جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں، لہذا کسی بھی قسم کی اضافی فیس یا قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لیے شہری جون کے اختتام سے پہلے اپنی اور اپنے بچوں کی دستاویزات مکمل کر لیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved