سندھ میں موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام 31 مئی تک بڑھا دیا گیا

سندھ میں موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام 31 مئی تک بڑھا دیا گیا

سندھ: موٹر سائیکل سواروں کے لیے فیول سبسڈی پروگرام میں 31 مئی تک توسیع

سندھ کابینہ نے موٹر سائیکل کیب سروسز کے لیے سیلز ٹیکس میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے/ فائل فوٹو

کراچی: سندھ کابینہ نے موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام میں توسیع کر دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق کابینہ نے پیپلز موٹر سائیکل فیول سبسڈی پروگرام 31 مئی 2026 تک بڑھا دیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیول سبسڈی کی مد میں مئی کے لیے 2 ارب روپے جاری کیے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 5 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کو موٹر سائیکل فیول سبسڈی ادائیگیاں جاری ہیں جبکہ موٹر سائیکل فیول سبسڈی کے تحت 1.096 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

موٹر سائیکل کیب سروسز کے لیے سیلز ٹیکس میں بڑی کمی کا اعلان

دوسری جانب سندھ کابینہ کی جانب سے موٹر سائیکل کیب سروسز کے لیے سیلز ٹیکس میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کابینہ نے سیلز ٹیکس 5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کر دیا ہے، حکومتی فیصلے سے سالانہ 120 ملین روپے مالی اثرات متوقع ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدام سے آن لائن ڈرائیورز مستفید ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved