اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوب راجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوب راجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کا یوٹیوب ر راجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا یہ اختیار لامحدود نہیں، کوئی اور قانونی رکاوٹ یا کسی مجاز عدالت کا حکم نہ ہو تو نام پی سی ایل سے خارج کریں: عدالت۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوب ر راجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے راجب بٹ کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے کیس کا 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ متعلقہ ادارے درخواست گزار کا نام فوری پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالیں، کوئی اور قانونی رکاوٹ یا کسی مجاز عدالت کا حکم نہ ہو تو نام پی سی ایل سے خارج کریں۔

عدالت نے کہا کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا یہ اختیار لامحدود نہیں، اس اختیار کو منصفانہ اور قانونی طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے، نام پی سی ایل میں شامل کرنے سے فرد کا آزادانہ نقل و حرکت کا حق متاثر ہوتا ہے۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ ایسی کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرنے کے لیے ٹھوس وجوہات درکار ہوتی ہیں، پی سی ایل میں نام رکھنے کا مقصد فرد کی تفتیشی ادارے یا عدالت میں حاضری یقینی بنانا ہے، مقصد حاصل ہو جائے تو پابندی کا جاری رہنا غیر ضروری ہو جاتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved