فنی خرابی دور، دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ اجرا کی سروس بحال

دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ اجرا کی سروس بحال

فنی خرابی دور، دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ اجرا کی سروس بحال

متحدہ عرب امارات کے پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروس بحال کر دی گئی۔ فوٹو: فائل

ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ اجرا کی سروس بحال کر دی گئی ہے۔

ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا کے مطابق پاسپورٹ ہیڈکوارٹر نے فنی خرابی کا مسئلہ حل کر لیا اور چار دن بعد دنیا بھر میں پاسپورٹ اجرا کا آپریشن بحال ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی، 10 ہزار جرمانہ عائد

انہوں نے بتایا کہ فنی خرابی کے باعث سعودی عرب، یورپ اور یو اے ای میں پاسپورٹ آپریشن معطل تھا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔

ابوظہبی میں پاکستان سفارتخانے اور پاکستان قونصل خانہ دبئی میں پاسپورٹ سروس شروع کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں بھی پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved