عدالت نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی، 10 ہزار جرمانہ عائد

عدالت نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی

عدالت نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست غیر ضروری اور فضول قرار دے کر خارج کر دی

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست غیر ضروری اور فضول قرار دے کر خارج کر دی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ آ گیا، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

عدالت نے درخواست گزار کو 10 ہزار روپے جرمانہ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی ڈسپینسری میں جمع کرانے کا حکم دے دیا، عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ یہ جرمانہ غریب مریضوں کے علاج پر خرچ کیا جائے گا۔

عدالت نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا طریقہ کار اسلام آباد ہائیکورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے، ٹرائل کورٹ ملاقاتوں پر کوئی متضاد حکم جاری نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہیں: خواجہ آصف

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت پر ہیں جوڈیشل تحویل میں نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پہلے بھی اسی نوعیت کی 2 درخواستیں دائر کی گئیں، متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کے بجائے درخواست گزار عدالت کا وقت ضائع کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ وکیل فیصل ملک نے آج 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved