بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہیں: خواجہ آصف

بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہیں: خواجہ آصف

بھارتی اقدامات نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا، ہندوتوا پالیسیاں خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ہندوتوا پالیسیوں کو خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن قرار دے دیا۔

وزیر دفاع نے وزارت اطلاعات کے تحت کتاب ’دی بیٹل آف ٹُرتھ‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج جیسی تنظیموں کی سرپرستی کر رہا ہے، بھارتی اقدامات نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا۔

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بیانیے اور سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دی، بیانیے کی جنگ میں پاکستان کے میڈیا، سوشل میڈیا اور نوجوانوں نے بھرپور ساتھ دیا، دنیا نے بھارت کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے: عباس عراقچی

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عامر ریاض نے کہا کہ آج پاکستان مضبوط ریاست کے طور پر کھڑا ہے، جدوجہد آزادی کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا بھارتی سیاست پر مکمل کنٹرول ہے، آر ایس ایس کا بنیادی ایجنڈا ہندوتوا کو تقویت دینا ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مودی کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کیا اور مودی کے اکھنڈ بھارت کے تاریخی فراڈ کو زمین بوس کر دیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved