پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے، عباس عراقچی
پراجیکٹ فریڈم دراصل پراجیکٹ ڈیڈلاک ہے، امریکا کسی کے کہنے پر دوبارہ جنگ میں نہ پھنسے
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے۔
عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کسی بھی سیاسی بحران کا فوجی حل نہیں ہوتا، امریکا کسی کے کہنے پر دوبارہ جنگ کے دلدل میں نہ پھنسے۔
ایران نے بحری جہازوں کے گزرنے سے متعلق امریکی دعویٰ کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو اپنا برا چاہنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے جو امریکا کو پھر سے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، اسی طرح متحدہ عرب امارات بھی محتاط رہے، پروجیکٹ فریڈم دراصل پروجیکٹ ڈیڈلاک ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے دو سویلین کشتیوں کو نشانہ بنایا جس میں پانچ شہری شہید ہوئے۔


