معرکہ حق کا ایک سال مکمل، جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب

بھارتی جارحیت کے جواب میں کیے گئے آپریشن بنیان المرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں خصوصی تقریب جاری ہے۔

تقریب میں ملک و قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں۔ انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ دیگر سروسز چیفس نے بھی یادگار شہدا پر حاضری دی۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور وطن کے دفاع کی خاطر دی گئی قربانیوں کو سراہا۔

تقریب میں عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہدا کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع وطن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سے کینجھر جھیل جاتی سیاحوں کی بس الٹ گئی، 20 زخمی

پاکستان بھر میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ بھرپور قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت، وزیراعظم اور مسلح افواج کی قیادت نے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کا ردعمل نپا تلا، درست اور متناسب تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل پاکستان کو آزمائش میں ڈالا گیا لیکن قوم نے پلک جھپکائے بغیر اس کا سامنا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر بجا لانے کا دن ہے۔ انہوں نے شہدا، ان کے اہل خانہ اور غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

مسلح افواج اور آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دن شجاعت، پیشہ ورانہ مہارت اور اتحاد کی علامت ہے۔ مسلح افواج قوم کے ساتھ اپنے اٹوٹ رشتے کی تجدید کرتی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved