شیما کرمانی اور انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری پر تین پولیس افسران معطل

شیما کرمانی اور انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری پر تین پولیس افسران معطل

شیما کرمانی اور انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری و بدسلوکی پر تین پولیس افسران معطل

کراچی: شیما کرمانی سمیت انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری اور مبینہ بدسلوکی کے واقعے پر کراچی پولیس کے تین اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

کراچی: شیما کرمانی سمیت انسانی حقوق کی خواتین کارکنوں کی گرفتاری اور مبینہ بدسلوکی کے واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت دے دی۔

وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر ناصر آفریدی، ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن حنا مغل اور ایس ایچ او آرٹلری میدان ندیم حیدر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور خواتین کے احترام و حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد نے بھی واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا دنگل سج گیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عورت مارچ کی خواتین سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے پر پولیس کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

محکمہ داخلہ نے بلاول بھٹو کی ہدایت پر زیر حراست لی گئی خواتین کو رہا کر دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے موقف اختیار کیا کہ پولیس یا کسی ادارے کو سماجی کارکنوں کے خلاف اس قسم کے رویے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ خواتین کے ساتھ کسی بھی قسم کا نامناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

واقعے کے بعد حکومتی سطح پر بھی صورتحال کا نوٹس لیا گیا، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ ایسے معاملات میں قانون کے مطابق اور محتاط رویہ اپنایا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved