ہیٹی میں مسلح گروہوں کا ہولناک حملہ: 40 افراد ہلاک، متعدد مکانات نذرِ آتش

ہیٹی میں حملہ

ہیٹی کے علاقے کنسکاف میں مسلح گروہوں کے ایک ہولناک حملے میں 30 سے 40 افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی انسانی حقوق کی تنظیم (RNDDH) کے مطابق علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور ہلاکتوں کی حتمی تعداد کا مکمل اندازہ لگانا تاحال مشکل ہے۔

ہیٹی کے وزیر اعظم کے دفتر نے اس وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور متاثرہ علاقے میں اضافی نفری بھیج دی گئی ہے۔ حکومتی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کنسکاف کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور وہاں حکومتی رٹ ہر صورت بحال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اردن اور چین کا مشترکہ اعلامیہ: غزہ جنگ بندی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حملہ آوروں نے کارروائی کے دوران صحتِ عامہ کے معروف ماہر ڈاکٹر جین ولیم پاپ کے گھر سمیت متعدد مکانات کو نذرِ آتش کر دیا۔ یہ واقعہ علاقے میں جاری بدامنی کی ایک اور کڑی ہے۔

واضح رہے کہ کنسکاف گزشتہ چند برسوں سے جرائم پیشہ عناصر اور مسلح گروہوں کے مسلسل نشانے پر ہے۔ علاقے میں قتلِ عام، اغوا اور مکانات جلانے جیسے سنگین جرائم کے باعث اب تک ہزاروں مقامی باشندے اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

About The Author

One Response

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس