سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کو مسلسل بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات
آپریشن العزم کے دوران اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم تیار کرنے کا مواد بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن و امان کے قیام تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔


