سلفیت میں فلسطینی اراضی پر سینکڑوں یہودی آبادکاری یونٹس کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری
یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کا دھاوا، 214 آباد کاروں نے صحنِ اقصیٰ کی بے حرمتی کی
قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطینی زمینوں پر مسلسل جاری یہودی آباد کاری کے پھیلاؤ کے ایک حصے کے طور پر ’اریئل‘ بستی میں 342 نئے یہودی آبادکاری یونٹس کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
اس منصوبے میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر شامل ہے، جس کی منظوری قابض حکام نے پچیس مئی سنہ 2025ء کو دی تھی۔


