مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کا دھاوا، 214 آباد کاروں نے صحنِ اقصیٰ کی بے حرمتی کی
یہ بھی پڑھیں : رام اللہ میں یہودی آباد کاروں کا حملہ، دو فلسطینی شہید اور تین زخمی
القدس گورنری نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ 214 یہودی آباد کاروں نے دو اوقات میں گروپس کی شکل میں مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بولا، جو کہ مبارک مسجد پر بار بار ہونے والے حملوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔
گذشتہ ہفتے مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں کی تعداد 1639 تک پہنچ گئی۔


