سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ الزامات سے باعزت بری سرکاری ملازم مکمل تنخواہ اور مراعات کا حقدار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : بیرونِ ملک جانے والے افراد کے لیے اہم اطلاع
عدالت نے خیبر پختونخوا ٹریبنول کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور محکمہ تعلیم کے پی کو حکم دیا کہ 2 ماہ میں بری ہونے والے ٹیچر کی پچھلی مراعات جاری کی جائیں۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ غیر حاضری کی مدت کو ڈیوٹی پر گزارا گیا وقت سمجھا جائے گا۔


