چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان کو ترجیح دی گئی
بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی کوششوں پر وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں نے بجٹ، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں، آزاد کشمیر کی صورتحال اور گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر بات کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون کو قومی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا۔


