بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔
وزیر خزانہ میرشعیب نوشیروانی نے بتایا کہ بجٹ کا کل حجم 1089.26 ارب روپے ہے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات 797 ارب روپے اور ترقیاتی اخراجات 206 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں الیکٹرک ٹرام کب چلے گی؟ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے خوشخبری سنا دی
بجٹ میں تعلیم کے لیے 127 ارب، ہائیر ایجوکیشن کے لیے 31 ارب اور صحت کے لیے 96 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ امن وامان کے شعبے کے لیے 107 ارب روپے سے زائد جبکہ سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ بجٹ ٹیکس فری ہے، پبلک ٹرانسپورٹ اور نئی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس معاف کر دیا گیا ہے۔


