خیبرپختونخوا حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر تین ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا سوچا تھا، تاہم قانونی ماہرین نے اس آپشن میں سقم کی نشاندہی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کا تحفظات کے باوجود وفاقی بجٹ کی حمایت کا فیصلہ، ذرائع
پی ٹی آئی نے صوبے کے وسیع تر مفاد میں پورا سال کا بجٹ پیش کرنے کی تجویز دی ہے۔ ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق صوبائی بجٹ جمعہ 19 جون کو اسمبلی میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو حتمی بجٹ پیش کرنے کے لیے ضروری قرار دیا۔


