سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔
اٹک کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں یہ دہشت گرد مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد پنجاب کے مختلف شہروں اور اہم تنصیبات پر حملوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ، دستی بم، ایس ایم جی اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔


