وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ این ایف سی سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا وہ صوبوں سے مشاورت اور اتفاق رائے سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں نے بجٹ کے لیے مدد کی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر کے افسران کی شناخت خفیہ رکھنے کا فیصلہ
وزیر خزانہ نے بتایا کہ ریونیو کلیکشن 7 ٹریلین سے بڑھ کر 13 ٹریلین تک پہنچ جائے گی۔ بجٹ میں نئے ٹیکسز نہیں لگائے گئے بلکہ انفورسمنٹ پر توجہ دی گئی ہے۔ نچلی سطح کے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا گیا ہے۔


