کراچی: 25 ٹاؤنز کے ملازمین کے پنشن واجبات کی ادائیگی کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن اور واجبات کی ادائیگی کے لیے 9 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد رقم درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن، 21 دہشت گرد ہلاک
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے عدالت کو بتایا کہ ماہانہ پنشن تو جاری ہے، لیکن بقایا واجبات ادا کرنے کے لیے اضافی فنڈز کی ضرورت ہے۔ کے ایم سی نے صوبائی حکومت کو سمری بھیج دی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے معاملے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ فنانس سے 18 جون تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔


