اسلام آباد (12 جون 2026): وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کی دعوت دے دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، اس لیے ہم اسے حکومت سازی کی دعوت دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بجٹ میں عام آدمی کے لیے امید اور ریلیف کا پیغام ہے، طارق فضل چوہدری
شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر پیپلز پارٹی کی حمایت کرے گی اور (ن) لیگ کے منتخب ارکان پی پی کی حکومت بنانے کے لیے ووٹ دیں گے۔ انہوں نے جمہوری روایات اور اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔


