وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عام آدمی اور کاروباری برادری کے لیے امید اور ریلیف کا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ صرف اعدادوشمار کا مجموعہ نہیں بلکہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں آج کتنی کمی ہو رہی ہے؟
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشنرز میں اضافہ، برآمدات اور صنعتی شعبے میں مراعات، پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس ریلیف اور آئی ٹی شعبے کے لیے پالیسی کا تسلسل معیشت کو مضبوط بنانے کے اہم اقدامات ہیں۔
ان کے مطابق یہ عوام دوست بجٹ ہے جو متوسط طبقے پر بوجھ کم کرے گا اور سرمایہ کاری و روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔


