وفاقی حکومت آج پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنے والی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں آئندہ ہفتے کے لیے 4 روپے تک کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنیوا میں اتوار کو دستخط نہیں ہوں گے، فارس نیوز نے ٹرمپ رپورٹس مسترد کر دیں
پیٹرولیم ڈویژن جلد ہی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ گزشتہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے کمی کے بعد اس کی موجودہ قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 380 روپے 78 پیسے پر برقرار ہے۔


