کراچی: ٹریفک پولیس نے شہر میں 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری کر لی گئی ہے۔
بلیک لسٹ کیے جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو یکم جولائی تک تمام واجبات ادا کرنے اور ریکارڈ درست کرانے کی مہلت دی گئی ہے، ورنہ سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
ڈی ایس پی ٹریکس ملہیر خان نے بتایا کہ بلیک لسٹ میں شامل گاڑیوں کی کئی اقسام ہیں۔ ان میں خرید و فروخت کے بعد نام تبدیل نہ کرنے والی، پتہ درست نہ درج کرانے والی، ٹیکس اور ای چالان واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والی اور نمبر پلیٹس تبدیل کرنے والی گاڑیاں شامل ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سندھ پولیس کی ویب سائٹ پر موجود ٹریکس پورٹل پر جا کر اپنی گاڑی کا سٹیٹس چیک کریں۔ ڈی آئی جی ٹریفک کی ہدایات پر شہریوں کو سہولت دینے کے لیے ایک ماہ کا رعایتی دور دیا گیا ہے۔




