کراچی کو پانی کی فراہمی کیلئے بڑی پیشرفت، لائن نمبر 5 کی تبدیلی مکمل

کراچی میں لائن نمبر 5 کی تبدیلی کا کام مکمل، پانی کی فراہمی میں بہتری

کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSB) نے شہر کو پانی کی فراہمی کے نظام میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 60 سال پرانی لائن نمبر 5 کی تبدیلی کا کام مکمل کر لیا ہے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اسے کراچی کے واٹر انفراسٹرکچر کی بحالی کی سمت ایک بڑا سنگ میل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان پر ایک سال میں اربوں کا نیا قرض، شہریوں نے سوالات اٹھا دیے

ترجمان KWSB کے مطابق یہ لائن 1966 میں بچھائی گئی تھی اور شدید خرابی، لیکیجز اور برقی پریشر سرجز کی وجہ سے بار بار متاثر ہوتی رہتی تھی۔ نئی لائن کی تنصیب سے پانی کے ضیاع میں کمی آئے گی اور سپلائی نظام زیادہ مستحکم اور مؤثر ہو جائے گا۔

یہ منصوبہ ورلڈ بینک اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے جاری واٹر اینڈ سیوریج امپروومنٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ KWSB کا عزم ہے کہ شہر کے پرانے واٹر انفراسٹرکچر کو مرحلہ وار جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved